لانژو(شِنہوا)چین کے پہلے بیرون ملک،بیلٹ اینڈ روڈ(بی اینڈ آر)کے ساتھ آب و ہوا اور ماحولیات کے سپر آبزرویشن اسٹیشن (موسمیاتی نگرانی مرکز)نے تاجکستان میں کام شروع کردیا ہے۔چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے ماہر تعلیم اور لانژو یونیورسٹی کے پروفیسر ہوانگ جیان پھنگ نے کہا کہ تاجکستان کے علاقے شارتوز، میں یہ مشاہداتی اسٹیشن وسطی ایشیا کے اہم علاقوں میں دھول، آلودگی اور موسمیاتی عناصر کے لیے جامع مشاہداتی ڈیٹا فراہم کرے گا۔ ہوانگ نے کہا کہ یہ موسمیاتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں کے انسداد کے لیے الرٹس بھی فراہم کر سکتا ہے۔ یہ اسٹیشن ،بیلٹ اینڈ روڈ آب و ہوا اور ماحولیات کے مشاہدے کے نیٹ ورک کا ایک حصہ ہے، لانژو یونیورسٹی کی جانب سے شروع کردہ اس منصوبے کو چین اور دیگر ممالک کے سرکاری حکام اور اداروں نے مشترکہ طور پر تعمیر کیا ہے۔