بیجنگ (شِنہوا) متعدد ڈویلپرز کے اشتراک سے بنایا گیا، چین کے پہلے اوپن سورس ڈیسک ٹاپ آپریٹنگ سسٹم، اوپن کائلن 1.0 کا اجرا کردیا گیا۔
کائلن سیریز کے آپریٹنگ سسٹم، بشمول اوپن کائلن، کمپیوٹرز اور موبائل فونز کے لیے دستیاب ہیں۔ اوپن کائلن تیار کرنے والی کمپنی، کائلن سافٹ کے مطابق، اوپن کائلن ایپ اسٹور کام، زندگی، تفریح اور پروگرامنگ کے حوالے سے صارفین کی مختلف ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈبلیو پی ایس آفس۔وی چیٹ اور کیو کیوسمیت تقریباً ایک ہزارتھرڈ پارٹی سافٹ ویئرآپشن پیش کرتا ہے۔
کمپنی کے ایک ایگزیکٹو نے بتایا کہ کمپنی عالمی سافٹ ویئر اور ہارڈویئر پارٹنرز کو آپریٹنگ سسٹم میں شمولیت کی ترغیب دینے کے لیے تعاون کوفروغ دیتی رہے گی۔ فی الحال، کائلن آپریٹنگ سسٹم سیریز کا اطلاق سرکاری انتظامیہ، مالیات، مواصلات، توانائی، ٹرانسپورٹ، صحت اور تعلیم کے ساتھ ساتھ چین کے خلائی پروگراموں میں بھی کیا گیا ہے۔