• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے مشرقی شہرنانجنگ میں بین الاقوامی پلم بلاسم فیسٹیول شروع ہوگیاتازترین

February 13, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو کے شہرنانجنگ میں  بین الاقوامی پلم بلاسم فیسٹیول  پیر کو شروع ہوگیا۔ مقامی ثقافتی وسیاحتی بیورو کے مطابق یہ فیسٹیول 12 مارچ تک جاری رہے گا،جس کا مرکز نانجنگ کے مشرقی مضافات میں پلم بلاسم مانٹین ہے،جہاں تھیم پر مبنی نمائشیں اور ثقافتی مصنوعات کی فروخت کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔منتظمین کے مطابق، فیسٹیول کے لیے پلم بلاسم مانٹین پر خصوصی سیاحتی بس چلائی گئی ہے  تاکہ سیاح پھولوں سے لطف اندوز ہو سکیں۔میونسپل بیوروبرائے ثقافت و سیاحت کے نائب سربراہ شیا جون نے کہا کہ توقع ہے کہ اس میلے سے نانجنگ کی سیاحت کو فروغ ملے گا اور متنوع ثقافتی، سیاحتی اور تجارتی سرگرمیوں کے ذریعے شہر کے قدرتی حسن کو پیش کیا جائے گا۔