• Dublin, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے مسافرطیارے وائی 12 ایف نے ای اے ایس اے سے ٹائپ سرٹیفکیٹ حاصل کر لیاتازترین

July 17, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے ملکی سطح پر تیار کردہ  وائی 12 ایف نے  یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) سے ٹائپ سرٹیفکیٹ حاصل کر لیا ہے۔

ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ (اے وی آئی سی) کے مطابق  چین کے تیار کردہ ہوائی جہاز کا ای اے ایس اے سے ٹائپ سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ایک اہم پیش رفت ہے۔

دو انجنوں والا وائی 12 ایف  ٹربو پراپ مسافربردار طیارہ  اے وی آئی سی ہاربن ایئرکرافٹ انڈسٹری گروپ کمپنی نے تیار کیا ہے۔

سول ہوائی جہاز کے اس ماڈل نے 2015 میں چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (سی اے اے سی) سے ٹائپ سرٹیفکیٹ حاصل کیا تھا۔ اس کے بعد، اس طیارے نے 2016 میں یو ایس فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن سے ٹائپ سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔ سی اے اے سی کے مطابق ای اے ایس اے سے اس سرٹیفکیشن  سے وائی 12 ایف کی بین الاقوامی مارکیٹ کو مزید وسعت ملے گی،جو چین اور یورپ کے درمیان دو طرفہ پروازوں کی صلاحیت کے حوالے سے  تعاون کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔