• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے مکاؤ کی مادر وطن واپسی کی 23 ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقادتازترین

December 29, 2022

مکاؤ(شِنہوا) چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی خطے (ایس اے آر) میں منگل کو مادر وطن واپسی کی 23 ویں سالگرہ کے موقع پر پرچم کشائی اور استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیاگیا۔مکاؤ ایس اے آر کے چیف ایگزیکٹو ہو آئیت سینگ نے استقبالیہ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے مکاؤ ایس اے آرحکومت کی گزشتہ تین سالوں کے دوران کوویڈ-19 کے خلاف کوششوں اور مختلف شعبوں میں  مسلسل ترقی،  قومی سلامتی کے تحفظ  اور فعال طور پرگوآنگ ڈونگ - ہانگ کانگ - مکاؤ گیرٹر بے ایریا اورہمسائیہ شہر ژوہائی کے ہینگ چھن علاقے میں گوآنگ ڈونگ -مکاؤ تعاون  زون کی تعمیر میں کوششوں بارے آگاہ کیا۔

 انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مکاؤ یقینی طور پر مشکلات پر قابو پائے گا اور مرکزی اداروں کے تعاون اور ایس اے آرمیں زندگی کے تمام شعبوں کی کوششوں سے ترقی کے  نئے مواقع پیدا کرے گا۔ تقریباً 350 مہمانوں نے استقبالیہ میں شرکت کی، جن میں چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے نائب چیئرمین ہو ہاؤ واہ، مکاؤ ایس اے آر میں مرکزی عوامی حکومت کے رابطہ دفتر کے ڈائریکٹر ژینگ شن کانگ اور مکاؤ ایس اے آر میں چین کی وزارت خارجہ کے کمشنر لیو شیان فا شامل تھے۔