• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے ہینان کی غیرملکی تجارت پہلی سہ ماہی میں 2.5 فیصد اضافہتازترین

April 22, 2023

ژینگ ژو (شِنہوا) چین کے وسطی صوبہ ہینان نے 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران مجموعی طور پر 209.02 ارب یوآن (تقریباً 30.4 ارب امریکی ڈالرز) کی درآمدت و برآمدت کی جو گزشتہ برس کی نسبت 2.5 فیصد زیادہ ہے۔

صوبائی دارالحکومت ژینگ ژو کے کسٹم آفس کے مطابق برآمدات 140.18 ارب یوآن تک پہنچ گئیں جو گزشتہ برس کے اسی مدت کے مقابلے میں 13.8 فیصد زائد ہیں جبکہ درآمدات گزشتہ برس کی نسبت 14.7 فیصد گھٹ کر 68.84 ارب یوآن رہ گئیں۔

صوبے کے اہم تجارتی شراکت دار امریکہ، آسیان، یورپی یونین اور جنوبی کوریا تھے جن کے ساتھ تجارت بالترتیب 41.47 ارب یوآن، 26.5 ارب یوآن، 24.38 ارب یوآن اور 20.52 ارب یوآن رہی۔

موبائل فون اور فون کے پرزہ جات صوبے کی اہم درآمدی و برآمدی اشیاء تھیں۔

موبائل فونز، انٹیگریٹڈ سرکٹس، آڈیو اور ویڈیو پارٹس اور فلیٹ پینل ڈسپلے ماڈیولز کی درآمدات اور برآمدات کی مجموعی مالیت  107.92 ارب یوآن رہی جو پہلی سہ ماہی میں ہینان کی غیر ملکی تجارت کے 51.6 فیصد کے مساوی ہے۔