بیجنگ (شِنہوا)گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکا گریٹر بے ایریا میں چینی مین لینڈ کے شہر 20 فروری سے مین لینڈ میں کام کرنے والے ہنرمندوں کے لیے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) اور مکا خصوصی انتظامی علاقے کے سفر کی توثیق جاری کرنے کی نئی پالیسی کا آغاز کریں گے۔ قومی امیگریشن انتظامیہ کے مطابق اس پالیسی کے تحت اس طرح کے دستاویزات کی درخواست کے لیے اہل ہنر مندوں کی 6 اقسام کا تعین کیا جائے گا ۔ ان میں بہترین ہنر، یعنی وہ لوگ جو علاقے کی ترقی میں بہت زیادہ کردار ادا کرتے ہیں یا بہت زیادہ ضرورت مند ہیں ،سائنسی تحقیق کی صلاحیتیں، تعلیمی قابلیت ،صحت کی صلاحیتوں کے حامل ،قانونی ہنر مند اور گریٹر بے ایریا میں دیگر اہل ہنر مند افراد شامل ہیں ۔اس پالیسی کے مطابق ایک اہل امیدوار ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقیاور مکا خصوصی انتظامی علاقے کی سفری توثیق کے لیے یا تو بالترتیب یا ایک ساتھ درخواست دے سکتا ہیجبکہ اس کی میعاد امیدوار کی کیٹیگری کے لحاظ سے پانچ سال اور تین سال سے لے کر ایک سال تک ہوسکتی ہے ۔اس پالیسی کے مطابق اگرچہ بہترین ہنرمند افراد اپنی درخواستیں گریٹر بے ایریا میں کانٹی سطح سے اوپر کی کسی بھی امیگریشن مینجمنٹ اتھارٹی کے پاس جمع کرا سکتے ہیں ۔اس کے علاوہ ہنرمند افراد کی دیگر اقسام انہیں صرف کانٹی سطح سے اوپر کے ایسے حکام کے پاس جمع کر وا سکتی ہیں جہاں وہ کام کرتے ہیں ۔ قومی امیگریشن انتظامیہ نے کہا ہے کہ یہ پالیسی علاقے میں ہنر اور تکنیکی مہارت جیسے مختلف عناصر کے آسان ، موثر اور منظم بہا کو کافی حد تک فروغ دے گی اور ہانگ کانگ اور مکا کے ساتھ ساتھ مین لینڈ کی سماجی و اقتصادی ترقی میں نئی جان ڈالے گی۔