• San Francisco, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے اقتصادی منصوبہ سازادارے کی نجی کمپنیوں کے ساتھ بات چیت کے لیے حکمت عملی وضحتازترین

July 05, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کے اعلی اقتصادی منصوبہ ساز نے کہا ہے کہ اس نے نجی اداروں کے ساتھ بات چیت کو آسان بنانے کے لیے ایک طریقہ کار ترتیب دیا ہے۔نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (این ڈی آر سی) نے حال ہی میں کاروباری افراد کے ساتھ ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا جس میں تفصیلی بات چیت کی گئی اور پالیسی تجاویز کو سنا گیا۔کنسٹرکشن گیئر بنانے والی کمپنی سینی ہیوی انڈسٹریز کمپنی لمیٹڈ ، کورئیر سروس فراہم کرنے والی کمپنی وائے ٹی او ایکسپریس اور آکس گروپ سمیت پانچ نجی اداروں کے سربراہان نے اجلاس میں شرکت کی۔ملکی اور بین الاقوامی ماحول میں تبدیلیوں کی وجہ سے مواقعوں اور چیلنجوں کا تجزیہ کرتے ہوئے پانچوں کمپنیوں کے سربراہان نے پیداوار اور کاروباری سرگرمیوں میں درپیش مشکلات پر تبادلہ خیال کیا اور نجی کاروباروں کے لیے قانونی اور ادارہ جاتی حکمت عملی کو بہتر بنانے کے لیے مخصوص تجاویز پیش کیں۔اس موقع پر این ڈی آر سی کے سربراہ ژینگ شانجی نے کمیونیکیشن میکانزم سے استفادہ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔ژینگ نے کہا کہ کمیشن کاروباری افراد کی تجاویز حاصل کرنے کے علاوہ عملی اور موثر پالیسی اقدامات پیش کرے گا، کاروباری اداروں کی مشکلات کو حل کرنے میں مدد کرنے کی پوری کوشش کرے گا اور نجی اداروں کو ترقی کے لیے ایک اچھا ماحول فراہم کرے گا۔