• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے ڈاک کے شعبے میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں زبردست ترقی ریکارڈتازترین

April 26, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کے  ڈاک کے شعبےمیں رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں کاروباری آمدنی اور پارسل کے حجم دونوں میں مضبوط توسیع دیکھی گئی  جس نے صنعت کو پورے سال کی ترقی کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کی۔

چین کے سٹیٹ پوسٹ بیورو کے ترجمان ژینگ جون شان نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ جنوری سے مارچ تک اس شعبے  میں 356 ارب 21 کروڑیوآن (تقریباً 51 ارب 45 کروڑ ڈالر) کا اضافہ ہوا جو گزشتہ سال کی نسبت 9 فیصد زائد ہے جبکہ اس کا کاروباری حجم 8.5 فیصد بڑھ کر 34 ارب 17 کروڑ پارسل تک پہنچ گیا۔

ڈاک کے شعبے میں میں ایک اہم شعبے کے طور پرکورئیر کمپنیوں نے پہلے تین مہینوں میں 26 ارب 89 کروڑ پارسل ترسیل کیے جو گزشتہ سال کی نسبت 11 فیصد زیادہ ہیں۔ اس عرصے کے دوران کمپنیوں کی مشترکہ کاروباری آمدنی گزشتہ سال کی نسبت 8.2 فیصد اضافے سے258ارب 96 کروڑیوآن رہی۔

ژینگ نے کہا کہ صرف مارچ میں کورئیر کمپنیوں کا کاروباری حجم 10 ارب سے تجاوز کر گیا اور شرح نمو 20 فیصد سے زیادہ ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ ڈاک کے شعبے میں ترقی کی اچھی رفتار صارفین کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور مضبوط معاشی بحالی کی عکاسی کرتی ہے۔