بیجنگ (شِنہوا) چین کا نئی توانائی کی گاڑیوں (این ای وی) کا شعبہ پیداوار،فروخت، برآمدات اور کھپت کی صلاحیت میں مسلسل اضافے کے ساتھ اعلیٰ معیار کی ترقی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔
ملک کی این ای وی کی پیداوار میں تیزی سے اضافہ ہواہے اور 2کروڑ ویں این ای وی 3 جولائی کو جنوبی شہر گوانگژو کی پیداواری لائن سے تیار ہونے کے بعد باہر آئی جو اس شعبے کے لیے ایک سنگ میل ہے۔این ای وی کی مجموعی پیداوارصرف گزشتہ سال فروری میں 1کروڑ یونٹس سے تجاوز کر گئی تھی۔
چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے اعداد و شمارکے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں، این ای وی کی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت 42.4 فیصد اضافے سے تقریباً37لاکھ 90 ہزاریونٹس تک پہنچ گئی، جبکہ این ای وی کی فروخت گزشتہ سال سے 44.1 فیصد بڑھ کر تقریباً37لاکھ 50ہزار یونٹ ہو گئی۔ ملک نے اسی مدت کے دوران5لاکھ 34ہزاراین ای وی برآمد کیں، جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 160 فیصد زیادہ ہیں۔