بیجنگ(شِنہوا)چین میں گزشتہ ماہ جون میں کورئیرسیکٹر میں ترقی ریکارڈ کی گئی۔ سٹیٹ پوسٹ بیوروکے مطابق ماہانہ ایکسپریس ڈیلیوری ڈویلپمنٹ انڈیکس جون میں 366.3 پر پہنچ گیا جس سے گزشتہ سال کی نسبت 26.6 فیصداضافہ ظاہر ہوتا ہے۔
سروس کے معیار کے ذیلی انڈیکس میں گزشتہ سال کی نسبت 58.6 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ترقیاتی پیمانے کے ذیلی انڈیکس میں گزشتہ سال کی نسبت14.4 فیصد اضافہ اور ترقیاتی صلاحیت کے ذیلی انڈیکس میں گزشتہ سال کی نسبت 1.6 فیصد اضافہ ہوا۔
انڈیکس کو بڑی لاجسٹک فرموں کی آپریٹنگ ڈیلیوری سروسز کے اعداد و شمارکی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے۔ یہ انڈیکس ملک کے کورئیر سیکٹر میں مجموعی کاروباری سرگرمیوں اور رجحانات کی عکاسی کرتا ہے۔