• Dublin, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے ایچ کے ایس اے آرحکومت کی قومی سلامتی قانون کو بدنام کرنے پر برطانوی سیاستدانوں کی مذمتتازترین

July 14, 2023

ہانگ کانگ(شِنہوا)ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے(ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت نے برطانوی حکومت کے عہدیداروں اور سیاست دانوں کی جانب سے ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون (این ایس ایل) کو غیرمعقول طور پر بدنام کرنے اور ہانگ کانگ پولیس کے قومی سلامتی محکمے کے اٹھائے گئے اقدامات کو "شیطانی" قرار دینے کی سخت مذمت کی ہے۔ ایچ کے ایس اے آر حکومت کے ایک  ترجمان نے کہا کہ ایچ کے ایس اے آر کے قانون نافذ کرنے والے ادارے متعلقہ افراد یا اداروں کی سرگرمیوں کے حوالے سے ثبوتوں کی بنیاد پر اور قانون کے مطابق  قانون کے نفاذ کے اقدامات اٹھارہے ہیں جن کا ان کے سیاسی موقف، پس منظر یا پیشے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ترجمان نے کہا کہ  اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ متعلقہ ممالک نے ان مفروروں کو کس طرح پناہ دی، اور مختلف شکلوں اور طریقوں سے انہیں بری کرنے کی کوشش کی، وہ اس حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکے کہ  بیرون ملک فرار اس میں ملوث افراد  این ایس ایل کے تحت مسلسل جرائم کرتے رہے ہیں جو قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔