• Dublin, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے اعلیٰ سیاسی مشیر سے جرمن سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے وفد کی ملاقاتتازترین

June 06, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کے چیئرمین اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن  وانگ ہوننگ نے بیجنگ میں منگل کو جرمن سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس پی ڈی) کے وفد سے ملاقات کی جس کی قیادت ایس پی ڈی کے چیئرمین لارس کلنگبیل کر رہے تھے۔

چین اور جرمنی کے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایس پی ڈی کی گزشتہ برسوں کے دوران مثبت شراکت کو سراہتے ہوئے وانگ نے کہا کہ سی پی سی  دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے ، دونوں جماعتوں کے درمیان مختلف سطحوں پر تبادلوں کو گہرا کرنے اور ادارہ جاتی مکالمے کو بڑھانے، ترقیاتی فلسفے اور ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کے رابطوں کو مضبوط بنانے، اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو فروغ دینے کے لیے  ایس پی ڈی  کے ساتھ کام کرنے کی خواہاں ہے۔

وانگ نے مزید کہا کہ سی پی پی سی سی انسانیت کی سیاسی تہذیب کو مزید تقویت اور ترقی دینے کے لیے جرمن سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے ساتھ تبادلوں کو بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ گزشتہ تقریباً 40 سالوں سے، ایس پی ڈی نے سی پی سی کے ساتھ قریبی مکالمے اور رابطے برقرار رکھے ہیں لارس کلنگبیل نے توقع ظاہر کی کہ بین الاقوامی  سطح پر ہونے والی بڑی تبدیلیوں کے دور میں، دونوں  پارٹیاں بات چیت کو برقراررکھتے ہوئے باہمی افہام و تفہیم کو بڑھا سکتی ہیں اور دونوں ممالک کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنے میں مدد کرسکتی ہیں ۔