بیجنگ (شِنہوا) ملک کے اعلٰی سیا سی مشاورتی ادارے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے چیئرپرسن کونسل کا چھٹا اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے خطاب کیا۔
اجلاس کے دوران شرکاء نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی حالیہ اہم تقاریر کے رہنما اصولوں کا مطالعہ کیا۔
وانگ نے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی پر زور دیا کہ وہ نئے دور میں چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم پر چینی صدر شی جن پھنگ کی سوچ کے مکمل دائرہ کار کا بغور مطالعہ کرنے میں اپنے ارکان کو منظم کریں اور ان کی رہنمائی کریں۔
انہوں نے رواں سال کی دوسری ششماہی میں کام کے تمام شعبوں میں ٹھوس نتائج فراہم کرنے کی کوششوں پر بھی زور دیا۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کا تیسرا اجلاس اجلاس 22 سے 24 اگست تک ہوگا۔