• Dublin, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین جولائی میں دو روزہ انٹرنیٹ تہذیبی کانفرنس کا انعقاد کرے گاتازترین

June 30, 2023

بیجنگ(شِنہوا)2023 چائنہ انٹرنیٹ تہذیبی کانفرنس 18 سے 19 جولائی تک چین کے صوبہ فوجیان کے شہر شیامن میں منعقد ہو گی۔

مرکزی سائبر سپیس افیئرز کمیشن او چین کی سائبرسپیس ایڈمنسٹریشن کے نائب سربراہ نیو یبنگ نے بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ کانفرنس ایک مرکزی فورم سمیت سائبر سپیس میں سالمیت کو فروغ دینے کے لیے ایک فورم، 12 ذیلی فورمز اور موضوعاتی پروگراموں کی ایک سیریز پر مشتمل ہو گی۔

ذیلی فورمز میں مواد کی ترقی، سائبرسپیس میں قانون پر مبنی گورننس، ڈیٹا سیکیورٹی، سائبرسپیس میں ذاتی معلومات کا تحفظ، اور الگورتھم، بین الاقوامی تبادلوں، ڈیجیٹل چیریٹی اور ثقافتی سیاحت کی ترقی جیسے موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا۔

نیونے کہا کہ دو روزہ کانفرنس کا مقصد انٹرنیٹ تہذیب کے لیے چین کے خیالات کو پیش کرنے سمیت تجربات کے تبادلے اور باہمی طور پرسیکھنے کے عمل کو فروغ دینا اور متعلقہ کامیابیوں کو ظاہر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم قائم کرنا ہے۔