نان جنگ (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو کی مجموعی مقامی پیداوار 2023 کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ برس کی نسبت 4.7 فیصد اضافے سے 29 کھرب یوآن (تقریباً 419.7 ارب امریکی ڈالرز) سے زائد ہوگئی۔
صوبائی ادارہ شماریات کے مطابق پہلی سہ ماہی میں جیانگ سو کی ابتدائی ، ثانوی اور اعلیٰ درجے کی صنعتوں ویلیو ایڈیڈ بالترتیب 63.4 ارب یوآن، 12.5 کھرب یوآن اور 16 کھرب یوآن تھیں جو گزشتہ برس سے بالترتیب 3 فیصد، 4.5 فیصد اور 5 فیصد زائد ہے۔
اس عرصے میں جیانگسو کی فکسڈ اثاثوں سرمایہ کاری میں گزشتہ برس کی نسبت 5 فیصد اضافہ ہوا۔ صنعتی سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری بالترتیب 8.3 فیصد اور 8.7 فیصد بڑھی۔
کھپت کو فروغ دینے سے متعلق متعدد اقدامات کی بدولت جیانگ سو میں ابتدائی 3 ماہ کے دوران اشیائے صرف کی مجموعی خوردہ فروخت 1.17 ارب یوآن تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 7.8 فیصد زائد ہے۔ جبکہ کھانے پینے کے شعبے میں 16.2 فیصد اضافہ ہوا۔