• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، یوم مئی کی تعطیلات میں سیاحتی مارکیٹ تیزی سے بحالتازترین

May 03, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین میں بدھ کے روز ختم ہو نے والی یوم مئی کی تعطیلات کے سبب سیاحتی صنعت نے شاندار منافع کمایا جس سے  رواں سال صنعت مضبوط طریقے سے بحال ہوگی۔

گزشتہ برس کے اختتام پر چین میں نوول کرونا وائرس ردعمل کو بہتر بنایا گیا تھا  جس کے بعد یہ پہلی 5 روزہ تعطیلات تھیں۔ان میں 20 کروڑ مقامی دوروں اور سیاحت سے مجموعی طور پر 100 ارب یوآن (تقریباً 14.44 ارب امریکی ڈالرز) سے زائد آمدن کی توقع تھی۔

چینی سیاحتی اکیڈمی کے صدر دائی بن کے مطابق یہ چین کے سیاحتی شعبے میں ایک اہم موڑ ہے کیونکہ مارکیٹ حقیقی معنوں میں 2019 کی سطح پر واپس آگئی ہے۔

سفرکے شوقین شہریوں نے تعطیلات میں ملک بھر میں سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔

ریلوے حکام کو توقع تھی کہ 27 اپریل سے 4 مئی کے دوران ریلوے کے ذریعے 12 کروڑ سے زائد مقامی سفر ہوں گے جو 2019 کی اسی مدت کی نسبت 20 فیصد زائد ہے۔

چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان کے تفریحی جزیرے میں اپنے اہلخانہ کے ساتھ  تعطیلات گزارنے والے سیاح ژانگ ژین یو نے بتایا کہ پہلا موقع ہے جب ہم گزشتہ 3 برس میں طویل سفر پر نکلے ہیں۔ "لوگ سمندر اور پہاڑوں کو پسند کرتے ہیں لیکن ہمیں یہاں لطف آتا ہے"۔

طویل عرصے سے ماند ہونے والی چہل پہل لوٹ چکی ہے۔ مبصرین کی رائے میں یوم مئی کی پرکشش تعطیلات نے چین میں سیاحت کی بحالی کو مضبوط  کیا ہے۔

وزارت ثقافت و سیاحت کے مطابق پہلی سہ ماہی میں 1.2 ارب سے زائد مقامی دورے ہوئے جس سے 13 کھرب یوآن کی سیاحتی آمدن ہوئی جو گزشتہ برس کی نسبت بالترتیب 46.5 فیصد اور 69.5 فیصد زائد ہے۔