• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، ڈیجٹیل کتابوں کے قارئین کی تعداد 53 کروڑ تک پہنچ گئیتازترین

April 26, 2023

ہانگ ژو (شِنہوا) چین میں 2022 کے دوران ڈیجیٹل کتاب پڑھنے والوں کی تعداد 53 کروڑ تک پہنچ گئی تھی جو گزشتہ برس کی نسبت 4.75 فیصد زائد ہے۔

چین کے مشرقی شہر ہانگ ژو میں 9 ویں چائنہ ڈیجیٹل کتب بینی کانفرنس کے دوران  جاری کردہ چائنہ ڈیجیٹل کتب بینی رپورٹ 2022  کے مطابق چین کی ڈیجیٹل کتب بینی مارکیٹ 46.35 ارب یوآن (تقریباً 6.73 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ چکی ہے۔

ڈیجیٹل کتابیں پڑھنے والوں میں اکثریت 19 سے 45 برس کے افراد کی ہے جو مجموعی قارئین کی تعداد کے 67.15 فیصد کے مساوی ہیں۔

گزشتہ برس بیرون ملک 6 لاکھ 18 ہزار 100 چینی ڈیجیٹل کتابیں کا اجراء ہوا تھا جو گزشتہ برس کی نسبت 50 فیصد زائد ہے۔