• Dublin, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، گانسو میں تنصیب شدہ نئی توانائی صلاحیت 4 کروڑ کلوواٹس سے زائد ہوگئیتازترین

July 18, 2023

لان ژو (شِنہوا) چین کے شمال مغربی صوبہ گانسو میں نئی توانائی کی تنصیب شدہ صلاحیت 4 کروڑ کلوواٹس سے زائد ہوچکی ہے جو ایک بلند ترین سطح ہے۔

اسٹیٹ گرڈ گانسو الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ کے مطابق ہوا اور شمسی توانائی کے وسائل سے مالا مال گانسو نے حالیہ برسوں میں نئی توانائی میں ترقی کی رفتار کو تیز کیا ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ صوبے میں نئی توانائی کی تنصیب شدہ صلاحیت اس کی کل تنصیب شدہ صلاحیت کا 55.02 فیصد ہے۔

کمپنی کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں گانسو میں نئی توانائی کی پیداوار 32.6 ارب کلو واٹ سے زائد رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 25.37 فیصد زائد ہے اور یہ صوبے میں بجلی کی پیداوار کا 33.21 فیصد ہے۔