• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، دریائے یانگسی اقتصادی پٹی کے ساتھ 10 لاکھ ہیکٹرز پر شجرکاری مکملتازترین

September 23, 2022

نان چھانگ (شِنہوا)  دریائے یانگسی اقتصادی پٹی کے ساتھ رواں سال اب تک واقع11 صوبوں اور بلدیات  میں مجموعی طور پر1 کروڑ 54لاکھ 60 ہزار مو (تقریباً10 لاکھ ہیکٹرز) پر شجرکاری مکمل ہو چکی ہے ۔

قومی جنگلات اور چراہ گاہوں کی انتظامیہ کے ایک اہلکار ڈپٹی ڈائریکٹر لی چھون لیانگ نے  کہا ہے کہ 2016 کی نسبت چٹانی صحرائی اور مٹی کے کٹاؤ کے شکار علاقوں میں بالترتیب 4 کروڑ 23 لاکھ 30ہزار مو اور7 کروڑ 9 لاکھ 50 ہزار مو کی کمی واقع ہوئی ہے۔

لی نے چین کے مشرقی صوبہ جیانگ شی کے دارالحکومت نان چھانگ میں منعقدہ تحفظ اور ترقی بارے یانگسی فورم 2022 کو بتایا کہ اس خطے میں 91 قومی جنگلاتی شہر بسائے گئے ہیں،اور ملک کی ماحولیاتی تحفظ کی کوششوں میں تیزی آئی ہے۔

لی نے کہا کہ چین نے دریائے یانگسی کے طاس کے علاقوں میں قدرتی ذخائر کے بہتر تحفظ کے لیے نئے سائنسی منصوبے بنائے ہیں۔ ملک نے دریا کے ساتھ اپنے جنگلی حیات کے تحفظ کے کام کو بھی فروغ دیا ہے، جس میں روزانہ کی نگرانی کو مستحکم بنانا اور غیر قانونی شکار کے خلاف کریک ڈاؤن شامل ہے۔

لی نے کہا کہ دریائے یانگسی کے طاس میں تحفظ کی اس طرح کی کوششوں کی بدولت حیاتیاتی تنوع میں بہتری لائی گئی ہے، جس میں نایاب اور خطرے سے دوچارانواع مثلاً دیوہیکل پانڈا اور  پھن دار پرندوں  کی نسل میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔