• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 7th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، دیہی علاقوں میں برقی کاروں کی خریداری کی سہولت کی فرا ہمیتازترین

June 18, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چینی حکام نے چین کے مشرقی ووشی، چین کے جنوبی چھیونگ ہائی اور چین کے وسطی جنگ مین کے دیہی علاقوں میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں (این ای وی) کے لیے رواں سال کی تشہیری مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی(ایم آئی آئی ٹی)کے مطابق یہ سرگرمی جون سے دسمبر تک جاری رہے گی جو اس سرگرمی کو شروع کرنے والے پانچ سرکاری محکموں میں سے ایک ہے۔ ایم آئی آئی ٹی نے کہا کہ مجموعی طور پر 69 این ای وی ماڈلز پیش کیے جائیں گے۔ اس نے این ای وی مینوفیکچررز اور ڈسٹری بیوٹرز پر زور دیا کہ وہ فروخت کی پالیسیوں کو حتمی شکل دیں اور کسٹمر سروس سسٹمز کو بہتر بنائیں۔ وزارت نے مزید کہا کہ چارجنگ سہولیات کے آپریٹرز کو چارجنگ سروسز پر بھی ر عایتی نر خ فرا ہم کر نے چا ہئیں جبکہ ای کامرس پلیٹ فارمز کو گاڑیوں کو آن لائن فروخت کرنا چاہیے۔ چین نے دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو این ای وی خریدنے اور استعمال کرنے میں مدد دینے کے لئے ایک رہنما اصول جاری کیا ہے جس میں چارجنگ انفراسٹرکچر کی تعمیر کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ملک کی این ای وی کی فروخت گزشتہ سال کی نسبت 60.2 فیصد بڑھ کر مئی میں 7 لاکھ 17 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی اور گزشتہ ماہ اس کی این ای وی پیداوار 7 لاکھ 13 ہزار یونٹس رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 53 فیصد زیادہ ہے۔