• Dublin, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، چھونگ چھنگ میں طوفانی بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو گئیتازترین

July 06, 2023

چھونگ چھنگ(شِنہوا)چین کی میونسپلٹی چھونگ چھنگ میں جمعرات کی صبح 11 بجے تک حالیہ شدید بارشوں کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 17 ہو گئی اور دو افراد تاحال لاپتہ ہیں جبکہ مقامی امدادی کارکن لاشوں اور ممکنہ طور پر زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کر رہے ہیں۔

وان ژوضلع کے ہنگامی انتظامی بیورو کے مطابق  پہلے سے لاپتہ ہونے والے دو افراد کی لاشیں آج صبح  ضلع کی  ٹاؤن شپ چھانگ تان سے ملی ہیں۔

چھونگ چھنگ میں پیرسے جاری شدید بارشوں سے شہرمیں سیلاب اور ارضیاتی آفات کی صورتحال درپیش ہے  جبکہ چھانگ تان ٹاؤن شپ میں بارشوں کے تازہ سلسلے کے دوران ریکارڈ بارش ہوئی ہے۔