بیجنگ(شِنہوا) چین 2023کے دوران 30 ایسے شہروں کو منتخب کرے گا جہاں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ڈیجیٹل تبدیلی کی جاسکے گی۔ یہ آزمائشی پروگرام 2025 تک جاری رہے گا۔ وزارت خزانہ اور وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جاری کردہ دستاویز کے مطابق اس اقدام کا مقصد شہروں کو صنعتوں اور کمپنیوں بارے مقامی حکومتوں کے علم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چھوٹے اور درمیانی درجے کے اداروں کی ڈیجیٹل تبدیلی میں تعاون کرنا ہے۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ اس ڈیجیٹل تبدیلی سے اداروں کی بنیادی پوزیشن مستحکم ہوگی اور ان کی بنیادی مسابقت کی مضبوطبی میں مدد ملے گی۔ پریفیکچر سطح یا اس سے اوپر کے آزمائشی شہروں میں سے ہر ایک کو 2 سال کی آزمائشی مدت کے دوران مرکزی حکومت کی جانب سے ایک مقررہ رقم بونس کے طور پر ملے گی۔ دستاویز کے مطابق 2023 کے بعد مزید شہر اس پروگرام کا حصہ بن سکتے ہیں۔