شی ننگ(شِنہوا) چین کے شمال مغربی صوبہ چھنگ ہائی میں 2022 کے دوران سبزے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جو اس کی قدرتی ماحول کی تحفظ کی کوششوں کا حصہ ہے۔
2022 کے دوران صوبے کے 52 لاکھ 60 ہزار مو (تقریباً 3 لاکھ 50 ہزار 333 ہیکٹرز) اراضی کو سرسبز بنایا گیا ۔ اس کام میں 25 لاکھ 90 ہزار مو اراضی پر گھاس کو ٹھیک کیا گیا اور 12 لاکھ 70 ہزار مو اراضی پر مٹی کی روک تھام اور تدارک کا فریضہ انجام دیا گیا ہے۔ چھنگ ہائی کو چین کا "واٹر ٹاور" بھی کہا جاتا ہے۔
چھنگ ہائی کے صوبائی جنگلات اور سبزہ زار انتظامیہ کے نائب ڈائریکٹر ژاؤ ہائی پھنگ نے کہا کہ چھنگ ہائی میں سبزے کا تعلق چین کے "واٹرٹاور" میں تحفظ آب، ملک کے مغربی خطے میں ریگستانوں میں کمی، ملکی سطح پر کاربن کی تحفیف کی صلاحیت کو بڑھانے سے ہے۔
سان جیانگ یوآن خطے کا کچھ انتظام چھنگ ہائی کے پاس ہے۔ جو چین کے 3 دریاؤں یانگسی ، زرد اور لان کانگ کے منبع ہے۔