• Dublin, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، بین الاقوامی آٹو ایکسپو کا آغازتازترین

July 16, 2023

چھانگ چھون(شِنہوا) چین کے شمال مشرقی صوبہ جیلن کے دا رالحکوت چھانگ چھون میں 20  ویں بین الاقوامی آٹو نمائش شروع ہوگئی۔ ہفتہ کو چین کے معروف گاڑی ساز ادارے ایف اے ڈبلیو گروپ کمپنی لمیٹڈ کی 70 ویں سالگرہ منا ئی گئی۔ فرسٹ آٹوموٹو ورکس ، چین کا پہلا آٹوموٹو مینوفیکچرنگ پلانٹ تھا جس کی تعمیر 15 جولائی 1953 سے چھانگ چھون میں شروع ہوئی تھی جو کہ ملک میں آٹو صنعت کا آغاز بھی تھا۔ میلہ 10 روز جاری رہے گا جس میں دنیا بھر کے 125 گاڑی ساز اداروں کے 151 برانڈز کی 1 ہزار 300 سے زائد گاڑیاں نمائش کے لئے پیش کی گئی ہیں۔ نمائش میں 9 پویلین قائم کئے گئے ہیں جن میں ایف اے ڈبلیو تھیم ہال ، آزاد برانڈ ہال ، اور نئی توانائی ہال شامل ہیں۔ چھانگ چھون بلدیاتی حکومت ، چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز، چائنہ آٹوموبائل ڈیلرز ایسوسی ایشن اور چائنہ کونسل برائے فروغ بین الاقوامی تجارت کے ماتحت آٹوموٹو سب کونسل اس میلے کی میزبانی کررہی ہے۔ آٹومیلے میں بلدیاتی حکومت نے گاڑیوں کی خریداری بارے ترجیحی پالیسیاں جاری کی ہیں جبکہ نمائش کنندگان نے گاڑیوں کی کھپت کے فروغ کے لیے مختلف تشہیری سرگرمیاں بھی شروع کی ہیں۔