شی جیا ژوآنگ(شِنہوا)گ- تیان جن- ہیبے خطے کی بیرونی تجارت رواں سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 5.9 فیصد بڑھ کر 20.7 کھرب یوآن (تقریبا 287 ارب امریکی ڈالر)رہی۔ شی جیا ژوآنگ کسٹمز کے مطابق خطے کی بیرونی تجارت اس مدت میں ہونے والی ملک کی مجموعی تجارت کا 12.3 فیصد تھی۔ خطے کی درآمدات جنوری سے مئی کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 4 فیصد اضافے سے 15.3 کھرب یوآن تک پہنچ گئیں جبکہ برآمدات کا حجم تقریبا 542 ارب یوآن رہا جو گزشتہ برس کی نسبت 11.6 فیصد زائد ہے۔ اس عرصے میں مکینیکل اور الیکٹریکل مصنوعات مجموعی برآمدی مالیت کا تقریبا نصف حصہ تھیں جبکہ صاف شدہ تیل مصنوعات کی برآمدات میں گزشتہ برس کی نسبت 81.7 فیصد اضافہ ہوا۔ خام تیل خطے کی اہم درآمدات ہے جو کل درآمدی مالیت کا ایک تہائی سے زائد ہے۔ اس عرصے میں درآمد شدہ اعلی ٹیکنالوجی اور زرعی مصنوعات میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا۔ چین نے 2014 کے اوائل میں قومی دارالحکومت بیجنگ ، ہمسایہ بلدیہ تیان جن اور ہیبے صوبے کی مربوط ترقی کی حکمت عملی شروع کی تھی تاکہ بہتر معاشی ڈھانچے، صاف ستھرے ماحول اور بہترعوامی خدمات کے ساتھ ایک نمونہ تیار کیا جاسکے۔