بیجنگ(شِنہوا)چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 2023 میں لان کانگ۔ میکونگ تعاون (ایل ایم سی) میڈیا سمٹ منعقد ہوئی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی)کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ لی شولی نے تقریب میں شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس تقریب میں 6 لان کانگ۔ میکونگ ممالک کے متعلقہ محکموں اور مرکزی میڈیا کے 130 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔ انہوں نے خطے میں امن و ترقی، باہمی فائدے، جیت کے نتائج اور عوام کے درمیان تبادلے اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ وابستہ لان کانگ۔ میکونگ کمیونٹی کی تعمیر میں کردار ادا کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ تقریب کے شرکانے اس خیال کا اظہار کیا کہ ایل ایم سی کے قیام کے بعد سے 6 شریک ممالک کو ٹھوس فوائد فراہم کیے گئے ہیں اور ایل ایم سی نے 6 ممالک کے لوگوں کے مابین ہم آہنگی کو مئوثر طریقے سے فروغ دیا ہے۔ شرکا نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، زراعت، غربت میں کمی، سلامتی اور ماحولیاتی تحفظ جیسے شعبوں میں 6 ممالک کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ میڈیا تعاون کے ذریعے 6 ممالک کے عوام کے درمیان تبادلوں کو فروغ ملے گا، دوستی اور باہمی اعتماد میں اضافہ ہوگا اور لان کانگ۔میکونگ کی کہانیاں بہتر طور پر سنائی جائیں گی۔