• San Francisco, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اپنے پرائمری و سیکنڈری سکولوں کے اساتذہ کی سائنسی استعدادمیں اضافہ کرے گاتازترین

July 15, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین اپنے پرائمری اور سیکنڈری سکولوں کے اساتذہ کی سائنسی قابلیت کو بڑھانے کے لیے مزید تربیتی سیشنز کا انعقاد کرے گا۔

چینی وزارت تعلیم کے جنرل دفاتر،چائنیز اکیڈمی آف سائنسز اور چائنہ ایسوسی ایشن فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی طرف سے مشترکہ طور پر جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ان سیشنز میں بنیادی سائنسی مضامین، سائنس سے متعلق سرگرمیوں اور نوعمرطلباء کے لیے مصنوعی ذہانت کی جدت پر مبنی سرگرمیوں اور سائنس ٹیک میوزیم میں مقبولیت کے وسائل پر مواد پیش کیا جائے گا۔ 

سرکلر کے مطابق جولائی کے وسط سے شروع ہونے والے سیشنز میں پرائمری اور سیکنڈری سکولوں میں 3 ہزار 500 سے زیادہ تدریسی عملہ اور سائنس کونسلرز حصہ لیں گے۔ اس عمل کے دوران  تدریسی وسائل کو چین کی سمارٹ ایجوکیشن کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر شیئر کیا جائے گا۔