• San Francisco, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور جزائر سلیمان کے درمیان تعلقات میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے،چینی وزیر اعظمتازترین

July 11, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے جزائر سلیمان کے وزیر اعظم مانسیح سوگاورے سے ملاقات کی ہے۔

لی نے کہا کہ تقریباً چار سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے چین اور جزائر سلیمان کے درمیان تعلقات میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے اور اس کے مفید  نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک نے نئے دور میں باہمی احترام اور مشترکہ ترقی پر مبنی جامع اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک نئے اور تاریخی نقطہ آغاز پر کھڑے ہو کر چین جزائر سلیمان کے ساتھ سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرنے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین جزائر سلیمان کے ساتھ ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات کی مضبوطی سے حمایت، مختلف شعبوں اور تمام سطح پر بات چیت اور تبادلوں کو وسعت دینے، باہمی فائدہ مند تعاون کو مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے کام جاری رکھنے کے لئے تیار ہے۔

لی نے کہا کہ چین جزائر سلیمان کے ساتھ ترقیاتی مواقع کا اشتراک کرنے، ترقیاتی حکمت عملیوں کو مزید ہم آہنگ کرنے اور تجارت اور سرمایہ کاری، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، زراعت، سیاحت، جنگلات اور ماہی گیری، اطلاعات اور مواصلات، اور توانائی اور معدنی وسائل پر تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ چین جزائر سلیمان کے ساتھ ثقافت، تعلیم، صحت اور مقامی امور کے شعبوں میں تبادلے اور تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین موسمیاتی تبدیلی پر بحرالکاہل کے جزائر کے ساتھ جنوب۔ جنوب تعاون کو مضبوط کرنا جاری رکھے گا اور آزادانہ ترقی اور خطرے سے نمٹنے کے لئے اپنی صلاحیت میں اضافہ کرے گا۔

 انہوں نے کہا کہ چین حقیقی کثیرالجہتی کو برقرار رکھنے اور اقوام متحدہ، بحرالکاہل جزائر فورم اور دیگر کثیر الجہتی میکانزم کے تحت ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے جزائر سلیمان کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

سوگاورے نے کہا کہ جزائر سلیمان چین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں، جزائر سلیمان اور بحرالکاہل کے دیگر جزیرہ نما ممالک کی اقتصادی و سماجی ترقی کے لئے چین کی فعال معاونت کو سراہتے ہیں اور چین کی جانب سے تجویز کردہ بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو، گلوبل ڈیویلپمنٹ اینی شیٹو، گلوبل سیکورٹی اینی شیٹو اور گلوبل سولائزیشن اینی شیٹو کی حمایت کرتے ہیں۔