• Dublin, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور یورپی یونین کے درمیان ماحولیات اور موسمیات سے متعلق مذاکرات کا انعقادتازترین

July 05, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین اور یورپی یونین کے درمیان چوتھےاعلیٰ سطحی ماحولیات وموسمیاتی مذاکرات گزشتہ روز بیجنگ میں منعقد ہوئے جس میں دونوں فریقوں نے تعاون کو مضبوط کرنے اور عالمی ماحولیاتی وموسمیاتی نظم ونسق میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا۔ چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شیو شیانگ اور یورپی کمیشن کے ایگزیکٹو نائب صدر فرانز تمر مانز نے مذاکرات میں شرکت کی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن ڈنگ نے کہا کہ چین اور یورپی یونین کو اپنے رہنماؤں کی طرف سے طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانا چاہیے،مزید نتائج کے حصول کے لیے ماحولیات اور آب و ہوا کے حوالے سے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دیتے ہوئے پائیدار عالمی ترقی میں زیادہ سے زیادہ شراکت کرنی  چاہیے۔ ڈنگ نے بتایا کہ چین حیاتیاتی ماحول اور ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، ماحول دوست اور کم کاربن ترقی کوغیرمتزلزل طور پر فروغ دے رہا ہے اور اس نے کاربن کی انتہائی سطح اور کاربن غیرجانبداری اہداف کامقررہ وقت کے مطابق حصول یقینی بنانے کے لیے بڑے اقدامات کا ایک سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین یورپی یونین کے ساتھ ماحولیات اور آب و ہوا پر بات چیت کے بہتر استعمال، مزید اتفاق رائے پیدا کرنے، باہمی اعتماد اورتعاون کو فروغ دینے اور چین-یورپی یونین تعلقات کی ترقی کے لیے مزید مواقع کھولنے کے لیے تیار ہے۔