• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور یورپ نےسیٹلائٹ راکٹ کا کامیاب تجربہ مکمل کر لیاتازترین

February 16, 2023

خلا میں کامیاب منتقلی کے بعد چینی خلائی اسٹیشن کے لیب ماڈیول  مینگ تیان کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین اور یورپ کے مشترکہ خلائی مشن، سولر ونڈ میگنیٹوسفیئر آئونوسفیئر لنک ایکسپلورر (ایس ایم آئی ایل ای) نے سیٹلائٹ راکٹ کا کامیاب تجربہ مکمل کر لیا ہے۔

 نیشنل اسپیس سائنس سنٹر (این ایس ایس سی) کے ذیلی ادارے چین کی اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) کے مطابق ایس ایم آئی ایل ای مشن کی ایک چینی سیٹلائٹ ٹیم نے پروٹو ٹائپ سیٹلائٹ-راکٹ مشترکہ ٹیسٹ کرنے کے لیے یورپی اسپیس ایجنسی (ای ایس اے) کے یورپی اسپیس ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی سنٹر (ایسٹیک) کا دورہ کیا اورانٹرفیس ڈاکنگ، سیٹلائٹ سیپریشن  اور امپیکٹ ٹیسٹ کو مکمل کیا۔ چینی سیٹلائٹ ٹیم نے دسمبر 2022 میں ایس ایم آئی ایل ای پروٹو ٹائپ سیٹلائٹ کے تین ماڈیول ای ایس اے کو بھیجے تھے اور ایسٹیک میں حتمی اسمبلی، انضمام اور تیاری کا کام مکمل کیا تھا۔ جنوری 2020 میں ایس ایم آئی ایل ای مشن لیول پروٹوٹائپ ڈیزائن ریویو کے بعد دونوں  ٹیموں کی یہ پہلی آن سائٹ ایکسچینج سرگرمی تھی۔ ایس ایم آئی ایل ای  شمسی ہواوں اور زمین کے مقناطیسی کرہ کے درمیان متحرک تعامل کا مشاہدہ کرکے سورج اور زمین کے تعلق کے بارے میں گہری سمجھ بوجھ حاصل کرنے کے لیے سی اے ایس اور ای ایس اے کے درمیان باہمی تعاون پر مبنی سائنس مشن ہے۔