بیجنگ(شِنہوا) چین اور یورپ کا مشترکہ خلائی مشن، سولر ونڈ میگنیٹوسفیئر آئونوسفیئر لنک ایکسپلورر (سمائل ) مکمل طور سے فلائٹ ماڈل کے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ چین کی اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) کے ذیلی ادارے قومی خلائی سائنس مرکز (این ایس ایس سی) نے بتایا کہ چار دن کی بحث اور مشاورت کے بعد، جائزہ ماہرین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سمائل نے ڈیزائن کے تنقیدی جائزے کو کامیابی کے ساتھ پاس کیا ہے، جو اس کی ترقی کے مرحلے میں اہم سنگ میل ہے۔ جائزہ ماہرین کے مطابق سمائل نے ضرورت کے مطابق پروٹو ٹائپز کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ ماہرین کے مطابق، جانچ اور تجرباتی تصدیق کے بعد، ہر پروٹوٹائپ پروڈکٹ افعال اور کارکردگی کے مطلوبہ ٹاسک کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں، اور پروٹوٹائپ کی تیاری کے عمل کا معیار اور تکنیکی حیثیت کنٹرول میں ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ اور پے لوڈ واضح انٹرفیس اور تکنیکی حیثیت اور قابل عمل ڈیزائن کے ساتھ ضرورت کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے۔ افعال اور کارکردگی کے اشاریہ جات بھی مطلوبہ ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔