• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور برازیل کے صدورکا بیجنگ میں مذاکرات کاانعقاد،دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاقتازترین

April 15, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں اپنے برازیلی ہم منصب لوئیز اناسیو لولا دا سلوا سے بات چیت کی۔

شی نے لولا کا چین کے سرکاری دورے پر خیرمقدم کیا اور بیجنگ میں موسم بہار میں ایک پرانے دوست سے ملنے پر بے حد خوشی کا اظہار کیا۔ شی نے لولا کو ان کی حکومت کے مضبوط آغاز پر مبارکباد دی۔

انہوں نے ذاتی طور پر لولا سے اپنی مخلصانہ ہمدردی کا اظہار بھی کیا جنہیں ایک بیماری کی وجہ سے اپنا دورہ ملتوی کرنا پڑا۔ شی نے کہا کہ وہ لولا کو مکمل صحت یاب ہوتے دیکھ کر بہت خوش ہیں اور لولا کی صحت یابی کے فوراً بعد چین کا طویل سفر کر کے دوطرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دینے کی تعریف کی۔

 شی نےکہا کہ چین اور برازیل بالترتیب مشرقی اور مغربی خطوں میں دو سب سے بڑے ترقی پذیر ممالک اور ابھرتی ہوئی منڈیاں ہیں۔ جامع  سٹریٹجک شراکت داروں کے طور پر چین اور برازیل کے وسیع مشترکہ مفادات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین برازیل کے ساتھ تعلقات کو ہمیشہ سٹریٹجک اور طویل المدتی نقطہ نظر سے دیکھتا اورفروغ دینے سمیت ان تعلقات کو اپنے سفارتی ایجنڈے میں ترجیح دیتا ہے۔

 شی نے کہا کہ لولا چینی عوام کے پرانے دوست ہیں اور انہوں نے طویل عرصے سے چین-برازیل دوستی اور دوطرفہ تعلقات کی غیر معمولی ترقی کو فروغ دیا ہے۔

 شی نے لولا کے ساتھ سٹریٹجک نقطہ نظر سے کام کرنے پر آمادگی ظاہر کی تاکہ نئے دور میں چین اور برازیل کے تعلقات کے لیے ایک نیا مستقبل بنایا جا سکے اور دونوں ملکوں کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جا سکے۔

 شی نے کہا کہ چین کے لیے 2023 کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی ) کی 20ویں قومی کانگریس میں طے شدہ رہنما اصولوں کو مکمل طور پر نافذ کرنے کا پہلا سال ہے۔ سی پی سی چین کو ہر لحاظ سے ایک عظیم جدید سوشلسٹ ملک میں تبدیل کرنے اور جدیدیت کی طرف چینی راستے کے ذریعے تمام محاذوں پر قومی تجدید کو آگے بڑھانے کے لیے ایک مشترکہ کوشش میں پوری قوم کی رہنمائی کر رہی ہے۔

 شی نے کہا کہ اس نئے سفر پرچین اعلیٰ معیار کی ترقی کو آگے بڑھائے گا، ترقی کے نئے نمونے کی تشکیل کو تیز کرے گا اور اعلیٰ معیاری کھلے پن کو فروغ دے گا۔ اس سے برازیل اور دنیا بھر کے ممالک کے لیے نئے مواقع کھلیں گے۔