• Dublin, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور ڈبلیو آئی پی او نے تعاون کی 50 ویں سالگرہ منائیتازترین

July 07, 2023

جنیوا(شِنہوا)  چین اور ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن (ڈبلیو آئی پی او) کے درمیان تعاون کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر جنیوا میں تقریبات ہوئیں۔

چائنہ قومی جملہ حقوق انتظامیہ کے ڈائریکٹر شین چھانگ یو نے کہا کہ چین گزشتہ برسوں کے دوران کھلے پن، شمولیت، توازن اور عالمگیر فائدے کے اصولوں پر قائم رہا ہے اور کثیر الجہتی جملہ حقوق  نظام سے مضبوطی کے ساتھ تعاون کرتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فریقین کے درمیان تعاون سے بڑی کامیابیاں ملی ہیں۔ یہ چین اور اقوام متحدہ کی خصوصی اداروں کے درمیان تعاون کی ایک اور کامیاب داستان ہے۔

شین نے واضح کیا کہ چین عالمی قوانین کے تحت ایک مکمل جملہ حقوق  قانونی نظام قائم کرکے ایک فعال  تعمیر کنندہ ، ایک اہم شراکت دار ، اور عالمی جملہ حقوق نظام کا ایک مضبوط محافظ بن گیا ہے۔

ڈبلیو آئی پی او کے ڈائریکٹر جنرل ڈیرن تانگ نے گزشتہ 50 برس میں جملہ حقوق میں چین کی حاصل کردہ کامیابیوں کو سراہا اور چین کے ساتھ مسلسل تعاون کو مضبوط بنانے کا عزم دہرایا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ اطلاعات کے نائب وزیر ژانگ جیان چھن اور جنیوا میں اقوام متحدہ دفتر میں چین کے مستقل مندوب چھن شو نے بھی سوئٹزرلینڈ میں دیگر عالمی  تنظیموں کے عملے کے ساتھ تقریب میں شرکت کی۔