• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور آسیان کا جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے پر اتفاقتازترین

February 23, 2023

انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں آسیان کے سیکرٹری جنرل کاؤ کم ہورن  دورے پر آئے چینی وزیر خارجہ چھن گانگ (بائیں)  سے ملاقات کے دوران مصافحہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

جکارتہ (شِنہوا) چین اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان)نے جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

آسیان کے سیکرٹری جنرل کاؤ کم ہورن نے دورے پر آئے چینی  وزیر خارجہ چھن گانگ کے ساتھ ملاقات کی، آسیان کے سیکرٹری جنرل نے چین کی جانب سے آسیان کو دی جانے والی دیرینہ اور انتہائی اہمیت اور آسیان کے انضمام کے لیے اس کی گرانقدر حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین جنوب مشرقی ایشیا میں امن اور تعاون کے معاہدے میں شامل ہونے والا پہلا بڑا ملک اور آسیان کا ایک اہم اسٹریٹجک پارٹنر بھی ہے۔

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ دونوں فریقوں کے درمیان تعلقات کو سٹریٹجک لحاظ سے اپ گریڈ کیا گیا ہے اور بڑھتے ہوئے باہمی اعتماد کے ساتھ تعاون مزید مستحکم ہوا ہے۔

اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ آسیان علاقائی تعاون کی سب سے کامیاب تنظیموں میں سے ایک ہے اور عالمی اور علاقائی منظرنامے پر گہری تبدیلیوں کے پس منظر میں اس کی حیثیت مزید اہم ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین-آسیان جامع تزویراتی شراکت داری مستحکم رفتار سے آگے بڑھ رہی ہے اور یہ کہ اس سال ہم نصیب مستقبل اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے ساتھ قریبی چین-آسیان کمیونٹی کی تعمیر کی 10ویں سالگرہ کے ساتھ ساتھ جنوب مشرقی ایشیا میں امن اور تعاون کے معاہدے میں چین کے شمولیت کی 20ویں سالگرہ بھی منائی جا رہی ہے۔