• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور ہالینڈ باہمی فائدے پر مبنی بڑے تجارتی شراکت دار ہیں،چینی وزیر خارجہتازترین

March 03, 2023

بھارت ، چینی وزیر خارجہ چھن گانگ نئی دہلی  میں جی 20  کے وزرا ئے خارجہ اجلاس کے ایک سیشن  میں شرکت کررہے ہیں ۔(شِنہوا)

نئی دہلی (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ  نے کہا ہے کہ چین اور ہالینڈ باہمی فائدے پر مبنی بڑے تجارتی شراکت دار بن گئے ہیں۔

 ہا لینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ووپکے ہوئکسٹرا کے ساتھ  بھارتی  دارالحکومت میں گروپ آف  20 (جی 20)  کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پرملاقات کے درران چھن نے کہا کہ دونوں ملکوں نے مختلف شعبوں میں اور ہر سطح پر  فعال  تبادلو ں کو برقرار رکھا  ہوا ہے جو کہ اعلی سطح کے باہمی اعتماد اور دوطرفہ تعلقات کی گرمجوشی کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین ہالینڈ کی جانب سے ڈی کپلنگ کی مخالفت کو سراہتا  ہے اور عالمی صنعتی چین کو مشترکہ طور پر مستحکم کرنے پر آمادہ ہےتاکہ دونوں ملکوں او ر دونوں جانب کے  کاروباری اداروں کے مشترکہ مفادات کا تحفظ  کیا  جاسکے۔

چھن نے کہا کہ چین نے ہالینڈ اور تاجکستان کی  مشترکہ  میزبانی میں اقوام متحدہ کی 2023 واٹر کانفرنس کو انتہائی اہمیت دی ہے ۔

 انہوں نے مزید نے کہا کہ چین کانفرنس میں ایک سینئر نما ئندہ  بھیجے گا اور یورپی یونین (ای یو ) کی مشترکہ  میزبانی  میں پانی برائے پائیدار ترقی کے لئے ایک مباحثے کا انعقاد کرے  گا۔

ہوئکسٹرا نے  واضح  کیا کہ ہالینڈ  اورچین نے برابری اورباہمی فائدے پر مبنی  عملی تعاون کا  مظاہرہ  کیا ہے  ۔ ان کا ملک چین کے ساتھ اعلی سطح کے قریبی  تبادلوں اور تعمیری بات چیت  کو برقرار رکھنے کا منتظر ہے۔

یوکرین کی صورتحال کے بارے میں انتہائی  تشویش کا اظہار کرتے ہو ئے  انہوں نے کہا کہ ہالینڈ یوکرین بحران کو حل کرنے کے لئے سفارتی کوششوں کو مستحکم کرنے کی حمایت کرتا ہے اور چین سے توقع کر رہا ہے کہ وہ بحران میں اضافے کو روکنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔