بیجنگ(شِنہوا) چین کی بڑی انٹرنیٹ کمپنیز اور متعلقہ خدمات فراہم کرنے والی کمپنیز کے منافع میں سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
چائنہ اکیڈمی آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران ان کمپنیز کا منافع گزشتہ سال کی نسبت 43 فیصد اضافے کے ساتھ 57.62 ارب یوآن (تقریباً 7.99 ارب امریکی ڈالرز) رہا۔
ان کمپنیز کی مجموعی کاروباری آمدنی 531 ارب یوآن رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 2.8 فیصد زیادہ ہے۔
بڑی انٹرنیٹ کمپنیز اور متعلقہ خدمات کی کمپنیز کی سالانہ کاروباری آمدنی کم از کم 2 کروڑ یوآن ہے۔