• Dublin, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، اندرون منگولیا ڈیٹا سینٹر کلسٹر سے سبز بجلی کی کھپت 58 فیصد ہوگئیتازترین

July 03, 2023

ہوہاٹ (شِنہوا) چین کے شمالی اندرون منگولیا خوداختیارخطے میں واقع ہورن گر ڈیٹا سینٹر کلسٹر سے جون کے دوران سبز توانائی کی کھپت کل کھپت کے 58 فیصد تک پہنچ گئی۔ اس سبز  توانائی میں ہوا اور سورج سے پیدا شدہ توانائی شامل ہے۔

یہ اعداد و شمار 3 روزہ چائنہ گرین کمپیوٹنگ پاور کانفرنس کے موقع پر جاری کئے گئے جو پیر کو اندرون منگولیا کے دارالحکومت ہوہاٹ میں ختم ہوگئی۔

ہورن گر ڈیٹا سینٹر کلسٹر چین کے 10 قومی ڈیٹا سینٹر کلسٹرز میں سے ایک ہے۔ فروری 2022 میں ایک میگا پراجیکٹ کے ذریعے ملک میں 8 قومی کمپیوٹنگ مراکز اور 10 قومی ڈیٹا سینٹر کلسٹرز قائم کئے گئے تھے تاکہ کمپیوٹنگ کی مجموعی قوت کو بہتر بنایا جاسکے۔

اندرون منگولیا ہوا اور شمسی توانائی کے وسائل سے مالامال خطہ ہے۔ یہ نئی توانائی میں تنصیب شدہ صلاحیت کے اعتبار سے چین میں تیسرے اور نئی توانائی سے بجلی کی پیداوار میں سرفہرست ہے۔

کمپیوٹنگ صنعت کو بڑی مقدار میں بجلی درکار ہوتی ہے۔  ہوہاٹ شہر میں واقع ہورن گر ڈیٹا سینٹر کلسٹر 9 لاکھ 50 ہزار سرور کا انتظام کرسکتا ہے جو اسے کمپیوٹنگ قوت کے اعتبار سے چین کے ڈیٹا سینٹرز میں صف اول کا درجہ دیتی ہے۔

 اسی وجہ سے یہاں توانائی کی بڑی مقدار میں ضرورت ہوتی ہے۔