.چھانگ شا (شِنہوا ) چین۔افریقہ اقتصادی و تجارتی نمائش اتوار کو اختتام پذیر ہو گئی جس میں مجموعی طور پر 10.3 ارب امریکی ڈالرز مالیت کے 120 منصوبوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔
چار روزہ کانفرنس کا آغاز جمعرات کو چین کے وسطی صوبہ ہونان کے دارالحکومت چھانگ شا میں ہوا۔ ہونان ملک کے اُن صوبوں میں سے ایک ہے جو افریقہ کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعلقات میں سب سے زیادہ فعال ہے۔
ہونان کی صوبائی حکومت کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل چویی سیانگ نے کہا کہ 1700 غیر ملکی مہمانوں اور 10 ہزار سے زائد مقامی مہمانوں کے ساتھ رواں سال کی نمائش میں شرکت اپنی بلند ترین سطح پر تھی۔
ہونان کے محکمہ تجارت کے سربراہ شین یومو نے کہا کہ نمائش کنندگان کی تعداد اور افریقی نمائشی اشیا کی تعداد میں تاریخی اضا فہ رہا جس میں پچھلی نمائش کے مقابلے میں متعلقہ اعداد و شمار 70 فیصد اور 166 فیصد زیادہ ہیں۔
شین نے کہا کہ نمائش میں چین کے ساتھ تعلقات رکھنے والے تمام 53 افریقی ممالک ، 12 بین الاقوامی تنظیموں، 170 سے زائد چینی اور افریقی کاروباری اداروں، کاروباری ایسو سی ایشنز، چیمبرز آف کامرس اور مالیاتی اداروں نے شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ چین۔افریقہ اقتصادی و تجارتی تعاون کی مضبوط قوت اور لچک کو ظاہر کرتا ہے۔
چین افریقہ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور سرمایہ کاری کا چوتھاسب سے بڑا ذریعہ ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق (دو ہزار بائیس) میں چین اور افریقہ کےمابین باہمی تجارت کا مجموعی حجم (دو سو بیاسی ارب امریکی ڈالرز ) تھا۔
سال کے پہلے چار مہینوں میں افریقہ میں چین کی نئی براہ راست سرمایہ کاری مجموعی طور پر (ایک اعشاریہ اٹھتیس ارب ڈالرز) رہی جو گزشتہ سال کی نسبت چوبیس فیصد زیادہ ہے۔