سمیتی کیسوما نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران شِنہوا کو بتایا کہ چین افریقہ کا ایک بڑا شراکت دار ہے اور ہماری خواہش ہے کہ چین کے ساتھ اس تعاون کو جاری رکھا جائے۔
انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ چین کے ساتھ تجربات کا تبادلہ کیا جائے اور یہ دیکھا جائے کہ ہم اپنی خواہشات کے مطابق" ایجنڈا 2063 ۔افریقہ جو ہم چاہتے ہیں" کو کیسے حاصل کر سکتے ہیں ۔
افریقی یونین کی ہیلتھ کمشنر نے چین۔ افریقہ تعاون کے فورم (ایف او سی اے سی ) سربراہ اجلاس میں تعاون کے پلیٹ فارمز کی مدد سے چین ۔افریقہ اور چین۔ افریقی یونین کے تعاون کو مستحکم بنانے پر زور دیا۔
سمیتی کیسوما نے کہا کہ چین اور افریقہ کے درمیان اور چین اور افریقی یونین کمیشن کے درمیان تعاون بہت اہم ہےاور افریقی یونین کمیشن میں صحت کے انچارج کمشنر کے طور پر میرے لیے اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں چین کے ساتھ تعاون کے لیے چین کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہمارا چین کے ساتھ ایف او سی اے سی موجود ہےاور یہ افریقہ اور چین کے درمیان تعاون کو مستحکم بنانے کا ایک موقع ہے۔
سمیتی کیسوما نے براعظم کی سماجی و اقتصادی ترقی کی خواہش کو پورا کرنے کے لیے افریقی یونین کی جدوجہد میں چین کے ساتھ شراکت داری کو اہم قرار دیا۔
افریقی یونین کے صحت کی کمشنر نے خاص طور پر صحت کے شعبے میں چین۔ افریقہ تعاون کا ذکر کیا جس کے ذریعے چین کے ساتھ تعاون پر زور دیا گیا کیونکہ اس سے افریقہ میں صحت کے شعبے کی صلاحیت کو تقویت ملتی ہے۔