• Dublin, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، ڈاچھنگ آئل فیلڈ میں 1 کروڑ 50 لاکھ ٹن سے زائد خام تیل کی پیداوارتازترین

July 09, 2023

ہاربن(شِنہوا) چین کی سب سے بڑی ساحلی آئل فیلڈ ڈاچھنگ آئل فیلڈ میں  2023 کی پہلی ششماہی کے دوران 1 کروڑ 50  لاکھ 90 ہزار ٹن خام تیل کی پیداوار ہوئی۔ چائنہ نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن کے ماتحت ادارے آئل فیلڈ کے مطابق اسی عرصے کے دوران آئل فیلڈ سے تقریبا 2.97 ارب مکعب میٹر قدرتی گیس حاصل ہوئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 6 کروڑ 30 لاکھ مکعب میٹر زیادہ ہے۔ ڈاچھنگ آئل فیلڈ نے 2023کے آغاز سے تیل کی پیداوار کو مستحکم کرنے اور گیس کی پیداوار میں اضافے کے ہدف کے کاموں پر توجہ مرکوز کی ہے۔ ڈاچھنگ آئل فیلڈ چین کے سب سے بڑے تیل پیدا کرنے والیمراکز میں سے ایک ہے۔ شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ میں واقع اس آئل فیلڈ نے چین کی جدید پٹرولیم صنعت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ڈاچھنگ آئل فیلڈ نے اب تک 2.5 ارب ٹن سے زیادہ خام تیل پیدا کیا ہے  جو چین کی مجموعی گھریلو خام تیل کی پیداوار کا 36 فیصد ہے۔ اندرون و بیرون ملک تیل اور گیس کی سالانہ پیداوار 2003سے 2022 تک 4 کروڑ ٹن سے زائد رہی۔