• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 7th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، ابتدائی 5 ماہ کے دوران قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں اضافہتازترین

June 26, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران تنصیب شدہ صاف توانائی کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔

قومی توانائی انتظامیہ کے اعدادوشمار کے مطابق مئی کے اختتام تک ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت گزشتہ برس کی نسبت 12.7 فیصد اضافہ سے تقریباً 38 کروڑ کلو واٹ تک پہنچ گئی جبکہ شمسی توانائی کی صلاحیت گزشتہ برس کے مقابلے میں 38.4 فیصد اضافے سے تقریباً 45 کروڑ کلو واٹ رہی۔

اس عرصے میں ملک میں بجلی کی پیداواری صلاحیت 2.67 ارب کلو واٹس رہی جو ایک برس قبل کی نسبت 10.3 فیصد زائد ہے۔

چین نے ماحول دوست ترقی کے لئے قابل تجدید توانائی میں اپنی سرمایہ کاری بڑھادی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے مئی کے دوران ملک کی بڑی بجلی کمپنیوں نے شمسی توانائی میں مجموعی طور پر 98.2 ارب یوآن (تقریباً 13.68 ارب امریکی ڈالرز) کی سرمایہ کاری کی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 140.3 فیصد زیادہ ہے۔

چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2030 تک کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج  کو ختم کرے گا اور 2060 تک کاربن کو بے ضرر کرنے کا ہدف حاصل کرلے گا۔