• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی تجاویز پرعملدرآمد سے متعلق اجلاستازترین

March 29, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین کے اعلیٰ سیاسی مشاورتی  ادارے،عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی 14ویں قومی کمیٹی کے پہلے سیشن میں پیش کی گئی تجاویزپر عملدرآمد  سے متعلق  بدھ کو بیجنگ میں اجلاس کا انعقاد کیاگیا۔

 کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کے نائب چیئرپرسن شی تائی فینگ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اظہار خیال کیا۔

شی نے کہا کہ 20ویں سی پی سی نیشنل کانگریس کے رہنما اصولوں پر عملدرآمد ، ہر لحاظ سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے لیے اچھی شروعات کو یقینی بنانے، عوامی جمہوریت پر عمل پیرا ہونے اور وسیع تر ممکنہ محب وطن متحدہ محاذ کو مضبوط اور ترقی دینے کے لیے ان تجاویز پر درست طریقے سے عملدرآمد کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  امور کے ذمہ دار متعلقہ محکموں کو چاہیے کہ وہ ہر ایک تجویز پر درست طریقے عملدرآمد کرتے ہوئے اپنی کوششیں وقف کریں، سی پی پی سی سی کی ادارہ جاتی طاقت کو موثر قومی حکمرانی میں تبدیل کرتے ہوئے نئے دور کے نئے سفر میں  پارٹی اور پورے ملک کے مرکزی امور کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں بہتر کردار ادا کریں۔