• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 7th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، آئندہ تعطیلات کے دوران بیرون ملک سفر میں اضافہ ہو جائے گاتازترین

June 14, 2023

چین کی بیرون ملک سیاحت بحال ہو رہی ہے اور 22 سے 24 جون تک جاری رہنے والے ڈریگن بوٹ فیسٹیول کی تعطیلات کے دوران اس میں تیزی ہو گی۔ آن لائن ٹریول ایجنسی (Trip.com) گروپ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ان تعطیلات کے لیے بیرون ملک سفر کی بکنگ میں گزشتہ سال کی نسبت 12 گنا اضافہ ہوا ہے اور مشہور مقامات میں اوساکا، ٹوکیو، سیئول اور تفریحی جزیرہ جیجو شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بیرون ملک سفر کی لاگت کم ہو رہی ہے۔ تین روزہ تعطیلات کے دوران بیرون ملک جانے والے ایک طرفہ ٹکٹ (بشمول ٹیکس) کی اوسط قیمت میں مئی کی تعطیلات کے مقابلے میں 6 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ اندرون ملک سفر کی طلب بھی بڑھ رہی ہے اور موسم گرما کے تفریحی مقامات اور دیہی تفریحی سرگرمیاں زیادہ سیاحوں کو اپنی طرف راغب کر رہی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیجنگ، شنگھائی، ہانگ ژو، گوانگ ژو ، چھنگڈو اور چھنگ ڈا اندرون ملک سیاحت کے لیے سب سے زیادہ مقبول مقامات میں شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی