• San Francisco, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، آئی پی وی 6 صارفین کی تعداد 76 کروڑ سے زائد ہوگئیتازترین

July 05, 2023

ہانگ ژو (شِنہوا) ایک رپورٹ کے مطابق چین میں مئی کے اختتام تک انٹرنیٹ پروٹوکول ورژن 6 کے فعال صارفین کی تعداد 76 کروڑ 30 لاکھ ہو گئی جو مجموعی صارفین کے 71.51 فیصد کے مساوی ہے۔

چین کی آئی پی وی 6 صنعت کی ترقی  بارے رپورٹ دوسری چین آئی پی وی 6 اختراع  اور ترقیاتی کانفرنس کے دوران جاری کی گئی ، جو  چین کے مشرقی  صوبہ ژے جیانگ کے جن ہوا شہر میں ختم ہوئی۔

کانفرنس کے منتظمین میں شامل جن ہوا صوبہ ژے جیانگ کا واحد شہر ہے جس کا انتخاب آئی پی وی 6 ٹیکنالوجی اختراع اور مربوط ایپلی کیشن کے لئے قومی آزمائشی شہر کے طور پر کیا گیا ہے۔

جن ہوا میں مئی کے اختتام تک آئی پی وی 6 کے فعال صارفین کی تعداد 50 لاکھ تک پہنچ گئی تھی۔

آئی پی وی 6 اگلی نسل کا انٹرنیٹ پروٹوکول ہے، یہ نہ صرف بڑی تعداد میں ایڈریس وسائل مہیا کرتا ہے بلکہ نیٹ ورک صلاحیتوں ، تکنیکی اختراع اور صنعتی ترقی بڑھانے میں بھی بنیادی تعاون کرتا ہے۔

چائنہ اکادمی برائےاطلاعات و مواصلات ٹیکنالوجی کے چیف انجینئر آؤ لی نے بتایا کہ چین میں آئی پی وی 6 کی ترقی سے صارفین کی تعداد تیزی سے بڑھی اور گزشتہ 20 برس میں ٹریفک شیئرنگ اور ایپلی کیشن ڈومینز میں مسلسل اضافہ ہوا۔

چین نے 2017 میں آئی پی وی 6 نیٹ ورک کو وسیع پیمانے پر اپنانے کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک خاکہ جاری کیا تھا جس کے تحت چین میں 2025 کے اختتام تک نیٹ ورک اور ٹرمینل ڈیوائسز کو آئی پی وی 6  کے لیس کرنے میں مکمل تعاون کیا جائے گا۔

2025 کے اختتام تک دنیا میں آئی پی وی 6 صارفین کی سب سے زیادہ تعداد چین میں ہوگی۔