• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین عالمی تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے آئندہ ماہ سربراہ اجلاس منعقد کرے گاتازترین

April 26, 2023

بیجنگ(شِنہوا)عالمی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کا سربراہ اجلاس 2023،  24 مئی کو بیجنگ میں منعقد ہوگا۔

 بین الاقوامی تجارت کے فروغ  کیلئے چین کی کونسل(سی سی پی آئی ٹی) کے ترجمان وانگ لن جی نے بدھ کو کہا کہ  اس سربراہ اجلاس کا مقصد مختلف ممالک کی کاروباری برادریوں کے لیے ایک اعلیٰ سطحی مکالمے کے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنا ہے تاکہ عالمی مسائل کو مشترکہ طور پر حل کیا جا سکے، بین الاقوامی اقتصادی تعاون کو پروان چڑھایا جا سکے اور عالمی اقتصادی نظم و نسق کے نظام میں اصلاحات کو فروغ دیا جا سکے۔ 

وانگ نے کہا کہ متعدد غیر ملکی رہنماوں سمیت بین الاقوامی تنظیموں اور اقتصادی اداروں کے سربراہان، کثیر القومی اداروں کے ایگزیکٹوز اور بیرون ملک مقیم سکالرز اس سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

 انہوں نے کہا کہ سربراہ اجلاس میں متوازی فورمز ہوں گے جو چینی جدیدیت، ماحول دوست ترقی اور ڈیجیٹل معیشت پر توجہ مرکوز کریں گے۔