• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، اعلیٰ ترین قانون ساز کا عوامی کانگریس کا نظام برقرار رکھنے پر زورتازترین

March 15, 2023

بیجنگ (شِںہوا)  قومی مقننہ قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نو منتخب چیئرمین ژاؤ لی جی نے عوامی کانگریس کا نظام برقراررکھنے اور اسے بہتر بنانے پر زور دیا ہے۔

ژاؤ نے یہ بات 14 ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے کونسل آف چیئرپرسنز کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے قومی عوامی کانگریس کے کام کا معیار اور سطح کو بہتر بنانے کی کوششیں جاری رکھنے کا بھی کہا۔

14 ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کا پہلا اجلاس 14 ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے کونسل آف  چیئرپرسنز  کے پہلے اجلاس کے بعد منعقد ہوا۔

14 ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے پہلے اجلاس میں لیو جون چھن ، گو ژین ہوا، ہی شین ، ہوشیاؤ لی اور او یانگ چھا نگ چھیو نگ کو ڈپٹی سیکرٹریزجنرل مقرر کیا گیا۔

انہوں نے آئین سے وفاداری کا عہد بھی کیا، تقریب کی صدارت اور نگرانی ژاؤ لی جی نے کی۔