• San Francisco, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، 30 لاکھ سے زائد نئی توانائی گاڑیوں کا اندراجتازترین

July 09, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران تقریبا 31 لاکھ  30 ہزار نئی توانائی گاڑیوں کا اندراج ہوا جو گزشتہ برس کی نسبت 41.6 فیصد زائد اور ایک نیا ریکارڈ ہے۔ وزارت عوامی تحفظ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جون کے اختتام تک ملک میں اندراج شدہ نئی توانائی گاڑیوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 62 لاکھ تک پہنچ گئی جو کاروں کی کل تعداد کے 4.9 فیصد کے مساوی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق چین میں  2023 کی پہلی ششماہی کے دوران 1 کروڑ 68 لاکھ 80 ہزار گاڑیوں کا اندراج ہوا جس سے جون کے اختتام تک گاڑیوں کی ملکیت 42 کروڑ 60 لاکھ یونٹس تک پہنچ گئی۔ نئی اندراج شدہ گاڑیوں میں 1 کروڑ 17 لاکھ 50 ہزار کاریں تھی ۔ ملک میں کاروں کی  مجموعی تعداد 32 کروڑ 80 لاکھ ہوچکی ہے۔ وزارت نے بتایا کہ جون کے اختتام تک لائسنس یافتہ ڈرائیورز کی تعداد 51 کروڑ 30 لاکھ ہوچکی تھی جن میں سے 47 کروڑ 50 لاکھ  کار ڈرائیور ہیں۔  2023 کی پہلی ششماہی کے دوران 1 کروڑ 19 لاکھ 10 ہزار افراد نے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کئے۔  چین کے 88 شہر ایسے تھے جہاں گاڑیوں کی تعداد جون کے اختتام تک 10 لاکھ سے زائد رہی۔ شہروں کی تعداد گزشتہ برس کی اسی مدت کی نسبت 7 زائد ہے۔ بیجنگ اور چھنگ ڈو دونوں شہروں میں گاڑیوں کی تعداد 60 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے