• San Francisco, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، 12 دریاؤں میں پانی کی سطح انتباہ کے نشان سے زائد ہو گئیتازترین

July 10, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین میں جمعرات سے ہفتہ تک ہونے والی موسلادھار بارش سے ملک بھر میں 12 دریاؤں میں پانی کی سطح انتباہ کے نشان کو عبور کرچکی ہے۔

وزارت آبی وسائل نے بتایا ہے کہ یہ دریا جیانگ سو، لیاؤننگ، گوئی ژو، جیانگ شی ، اندرون منگولیا اور حئی لونگ جیانگ کے صوبائی سطح کے علاقوں میں واقع ہیں۔

چین کے جنوب مغربی علاقوں کے کچھ حصوں میں 3 روز کے دوران شدید بارش ہوئی ، جس سے دریائے یانگسی اور دریائے ہوائی ہی، دریائے زرد اور دریائے ہوائی ہی کے درمیان کچھ علاقے ، چین کا شمال مشرقی علاقہ اور صوبہ ہوبے متاثر ہوئے ہیں۔

وزارت نے بتایا کہ کچھ چھوٹے اور درمیانے دریاؤں میں پانی کی سطح انتباہ کے نشان سے زائد ہوسکتی ہے۔ شنگھائی، انہوئی، ہوبے، ہونان ، گوئی ژو، یون نان اور جیلن کے کچھ حصوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اندرون منگولیا، لیاؤننگ اور جیلن سمیت صوبائی سطح کے 9 علاقوں میں سیلاب سے نمٹنے کے لیے ہنگامی ردعمل کی سطح کو 4 کردیا گیا ہے۔

چین میں سیلاب پر قابو پانے کے لیے ہنگامی ردعمل کا نظام 4 سطح پرمشتمل ہے جس میں پہلا درجہ سب سے زیادہ مضبوط ردعمل ہے۔