• Dublin, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چاند پر آتش فشاں سرگرمیوں کا دورانیہ طویل تھا:چینی محققینتازترین

July 08, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چھانگ ای- 5 مشن کے ذریعے زمین پر واپس لائے گئے چاند کے نمونوں پر چینی محققین کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ تقریباً دو ارب سال قبل چاند پر آتش فشاں کی سرگرمیاں عروج پر تھیں،یہ تحقیق چاند کے ارتقاء کے آخری مرحلے کو سمجھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے ذیلی ادارے انسٹی ٹیوٹ آف جیولوجی اینڈ جیو فزکس کی تحقیقی ٹیم کی جانب سے کی گئی یہ تحقیق جریدے نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہوئی ہے۔

2020 کے آخر میں، چین کا چھانگ ای- 5 مشن چاند سے تقریباً 1ہزار731 گرام وزنی نمونے لے کر زمین پر واپس آیا تھا،جو 40 سالوں میں دنیا میں چاند کے پہلے نمونے تھے۔

اس کے بعد کی گئی تحقیق میں، چینی سائنسدانوں نے بتایا کہ  چاند پر سب سے کم عمر چٹان لگ بھگ 2 ارب سال پہلے کی ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ چاند پرآتش فشاں کا دورانیہ اس سے پہلے کے اندازے سے 80کروڑسے 90کروڑ  سال زیادہ طویل تھا۔